ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / عنقریب چھ بس ڈپوز کا قیام: رام لنگا ریڈی

عنقریب چھ بس ڈپوز کا قیام: رام لنگا ریڈی

Thu, 23 Jun 2016 15:13:12  SO Admin   (ایس او نیوز/عبدالحلیم منصور)

بنگلورو۔22؍جون(ایس او نیوز/عبدالحلیم منصور) وزیر ٹرانسپورٹ رام لنگا ریڈی نے بتایاکہ اگلے سال مارچ تک شہر میں بی ایم ٹی سی کی چھ ڈپوز قائم کی جائیں گی۔ بنگلور نارتھ تعلقہ کے سادینا ہلی میں 4.31کروڑ روپیوں کے تخمینہ سے تعمیر نئے بس ڈپو کا افتتاح کرنے کے بعد انہوں نے بتایاکہ امسال بجٹ میں بی ایم ٹی سی کیلئے 120 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جن میں سے دس کروڑ روپے خرچ بھی ہوگئے ہیں۔ مستقبل قریب میں ایک ہزار بسیں خریدی جائیں گی، اور عنقریب بی ایم ٹی سی میں 658 بسوں کو شامل کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں بی ایم ٹی سی عملے کیلئے 6400 مکانات کی تعمیر کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے، جس کیلئے جگہ کی نشاندہی کا عمل جاری ہے۔ رکن پارلیمان ویرپا موئیلی کے رکن اسمبلی ایس آر وشواناتھ، بی ایم ٹی سی چیرمین نادی راج جین ، نائب چیرمین وی ایس آرادھیا کے علاوہ دیگر موجود تھے۔


Share: